کھوکھربرادران نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ، محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے  سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں کھوکھر برادران سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کر دی ۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ قبضہ مافیا کھوکھر برادران نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ، سرکاری افسران کی ملی بھگت سے زمینوں کی فردیں جاری کی گئیں ۔

اینٹی کرپشن کی تہلکہ خیز رپورٹ میں کہا گیا کہ  کھرکھر برادران  کو 402 کنال اراضی غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی ۔

دوران سماعت ملزم ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے  ، ڈی جی اینٹی کرپشن نے عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ۔

انہوں نے کہا کہ  سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کھوکھر برادران نے اپنی رہائش گاہ کیلئے صرف 4 نقشے پاس کروائے ۔

عدالت عظمیٰ نے ڈی سی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 10دن میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔