امریکا میں سردی کی لہرکا ’ تصاویرمنجمد نامہ‘

اوہایو: 

امریکا، برطانیہ اوردیگر علاقوں میں سردی اور برفباری کے ایسے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں جس کے بعد عوام نے انہیں ’آرماگیڈن‘ کی طرح ’سرما گیڈن‘ کا نام دیا ہے۔

صرف برطانیہ میں ہی اس وقت 2000ء سے زائد اسکول بند ہیں اور زندگی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں نارتھ ڈکوٹا سے اوہایوتک غیر معمولی سردی نے ہر شعبہ حیات کو شدید متاثر کیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسم کی یہ کیفیت آب و ہوا میں تبدیلی کو ظاہر کررہی ہے۔

اس ضمن میں امریکی عوام نے دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں جس میں سردی کی شدت کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

شکاگو سے پرواز کے دوران جھیل مشی گن کی ایک تصویر جس میں جھیل جم کر پتھر کی مانند دکھائی دے رہی ہے۔

شکاگو میں ہی ایک خاتون نے جب گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو یہ منظر دیکھنے میں آیا۔

برطانیہ اور امریکا میں سردی کی شدید لہر بے گھرافراد کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں اور امریکا میں ایک بے گھر شخص ایک بنچ پر بیٹھا ہے۔

ایک صاحب نے خون جمادینے والی سردی میں گھر سے باہر نکل کر ورزش کرنے کی کوشش کی اور پلکوں پر برف جمالی۔

ایک اور تجربہ جس میں ایک صاحب نے سردی میں صابن کے بلبلے پھلانے کی کوشش کی ۔

مِنی سوٹا میں ایک پتلون گھر کے باہر سکھائی گئی تو اس کا یہ حال ہوگیا۔

مرغی کے انڈے جو جم کر پتھر بن چکے ہیں۔

یہ صاحب کہیں جانے کے لیے بس کے منتظر تھے کہ ڈاڑھی کے بال بھی برفیلے ہوگئے۔