پرتھ: آسٹریلیا میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کا تیز رفتاری پر چالان کردیا گیا
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان قادر مشرقی پرتھ میں سڑک پر موٹر سائیکل 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے تھے، یہاں رفتار 50 کلومیٹر سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے قانون کی خلاف ورزی مایوس کن ہے، کرکٹرز نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اورسٹاف ڈرائیونگ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ ویسٹرن آسٹریلیا میں اوورسپیڈنگ کرنے والے کو عدالت 1200 آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ کر سکتی ہے، عثمان قادر نے پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے 7میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں