لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کیلئے محمد سمیع کو کپتان مقرر کر دیا ہے ۔
راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ ٹیم کے سارے کھلاڑی ہی اہم ہیں جبکہ سکواڈ میں دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان رومان رئیس ہوں گے ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابقہ کپتان لیجنڈ کھلاڑی مصباح الحق تھے جن کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل بھی جیت چکی ہے ۔