آئی سی سی ون ڈے پلئیرز رینکنگ جاری، فخر زمان ٹاپ ٹین میں شامل

لاہور: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق فخر زمان ترقی کر کے ٹٓاپ ٹین میں شامل ہو کر نویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔

دبئی سے جاری ون ڈے پلئیرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بابراعظم بھی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

فخرزمان ترقی کر کے نویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، قومی اوپنر امام الحق ترقی کر کے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بولنگ میں جسپریت بمرا ٹاپ پر ہیں جبکہ حسن علی ترقی کر کے 14ویں نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔