10

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب زاہد اختر زمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے دریا خان کے ڈاکٹر طارق محمود کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود ریگولر نہیں کیا جا رہا ۔عدالت کے پندرہ دسمبر 2018ءکے فیصلے پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جس پر عدالت نے سیکرٹری زاہد اختر زمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں