27

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے فرش کی ایک بار پھر خرابی کا نوٹس لے لیا

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے فرش کی ایک بار پھر خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ کا فرش جس کی ماضی میں مرمت کی گئی تھی ایک مرتبہ پھر خراب ہو گیا ہے اور سپیکر نے فرش کی بحالی کے ناقص کام پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے جواب طلبی کر لی ہے۔ فرش پر لگی ٹائیلوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں سنگا پور سے برآمد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں