20

ہم پبلک اکاونٹس کمیٹی جیسے ادارے کے کام اور احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے واضح کیا ہے کہ ہم پبلک اکاونٹس کمیٹی جیسے ادارے کے کام اور احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے،حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے امیج کو تباہ کررہی ہے۔ پیر کو ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے امیج کو تباہ کررہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پی اے سی نے گزشتہ دس سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے بطور اپوزیشن اور حکومت اداروں کو تباہ کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی جیسے ادارے کے کام اور احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف اب نیب کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہی ہے،یہ ایک نیا یو ٹرن ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سب کچھ لٹا کے ہوش میں آنے کی حکومتی روش سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت سیاست اور حکمرانی کے میدان میں اناڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں