20

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

لاہور:معروف اسٹیج پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوںنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ کے گھر کی زیارت کا موقع نصیب ہوا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر آکر جس قدر روحانی سکون میسر آیا ہے اس کو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے کہا کہ اللہ سب مسلمانوں کواپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائیں اور اپنے پیارے نبی کے روضہ رسول پر حاضری کا شرف نصیب فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں