13

کریتی سنن ، ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح نکلیں

ممبئی :بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سنن، ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح نکلیں ، حال ہی میں بھارتی مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں کریتی سنن نے اداکار کارتک آرین کےساتھ شرکت کی اور میزبان کرن جوہر سے خوب گپ شپ کی۔شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں ان کا پسندیدہ اداکار کون سا ہے؟ تو انہوں نے ہریتھک روشن کا نام لیا۔کریتی کا کہنا تھا کہ ہریتھک وہ واحد اداکار ہیں جن کا پوسٹر میں نے اپنے کمرے میں چسپاں کیا تھا، میں نے جب ان کی فلم ’کہو نہ پیار‘ ہے دیکھی تھی تو میں ان سے بے حد متاثر ہوگئی تھی ۔اداکارہ نے سلمان خان کےساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ دبنگ خان کےساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں