Warning: include(): Failed opening '/home/dailybea/public_html/lahorenama.com/wp-content/plugins/wordpress-seo/vendor/composer/../../admin/class-admin-asset-location.php' for inclusion (include_path='.:/opt/cpanel/ea-php74/root/usr/share/pear') in /home/dailybea/public_html/lahorenama.com/wp-content/plugins/menu-icons/vendor/composer/ClassLoader.php on line 576

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/dailybea/public_html/lahorenama.com/wp-content/plugins/menu-icons/vendor/composer/ClassLoader.php:576) in /home/dailybea/public_html/lahorenama.com/wp-includes/feed-rss2.php on line 8
پاسپورٹ واپسی Archives - lahorenama.com http://www.lahorenama.com/archives/tag/پاسپورٹ-واپسی Lahore Nama Urdu news Lahore City News-Important News Tue, 27 Sep 2022 08:48:28 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.3 http://www.lahorenama.com/wp-content/uploads/2023/08/cropped-lahorenama-32x32.jpg پاسپورٹ واپسی Archives - lahorenama.com http://www.lahorenama.com/archives/tag/پاسپورٹ-واپسی 32 32 مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی http://www.lahorenama.com/archives/35821 Tue, 27 Sep 2022 08:48:28 +0000 http://www.lahorenama.com/?p=35821 لاہور (لاہورنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ مزید پڑھیں

The post مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی appeared first on lahorenama.com.

]]>
لاہور (لاہورنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ دوران سماعت نیب نے مریم نواز کا پاسپورٹ درکار نہ ہونے کا بیان عدالت میں جمع کروایا۔

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا بیان دید یا ۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں؟

جونیئر وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ امجد پرویز دوسری عدالت میں مصروف ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہی کیس ہے کیا، وکیل کو اتنا نہیں پتہ کہ کونسی عدالت میں پہلے پیش ہونا ہے۔دوران سماعت سماعت نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا، نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

The post مریم نواز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی appeared first on lahorenama.com.

]]>
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی، وفاقی حکومت ،نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری http://www.lahorenama.com/archives/35162 Wed, 14 Sep 2022 11:24:39 +0000 http://www.lahorenama.com/?p=35162 لاہور(لاہورنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر مزید پڑھیں

The post مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی، وفاقی حکومت ،نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری appeared first on lahorenama.com.

]]>
لاہور(لاہورنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی ، نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی، مریم نواز نے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا ، ان پر سات کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی ، مگر چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔

امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں ،مخالف فریق کا موقف بھی سننا لازمی ہے۔

فاضل عدالت نے استفسار کیا کیا اسلام آبادہائیکور ٹ نے مشروط ضمانت منظور کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی ۔فاضل عدالت نے نیب ، وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سمامعت 27 ستمبر ملتوی کر دی ۔

The post مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی، وفاقی حکومت ،نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری appeared first on lahorenama.com.

]]>
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، ججز کی سماعت سے معذرت http://www.lahorenama.com/archives/31348 Thu, 21 Apr 2022 09:13:26 +0000 https://www.lahorenama.com/?p=31348 لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے عمرہ کی ادائیگی کی مزید پڑھیں

The post مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، ججز کی سماعت سے معذرت appeared first on lahorenama.com.

]]>
لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی، بہتر ہے وہی بینچ مریم نواز کی مذکورہ درخواست پر سماعت کرے۔

عدالت نے مریم نواز کا کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا، دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بنچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2019کو نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزام پر مریم نواز کے خلاف انکوائری شروع کر دی، وہ نیب میں پیش ہوئیں مگر عوام کی ہنگامہ آرائی کی بنا پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دیا، اب وہ عمرے کیلئے سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، عدالت ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

The post مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، ججز کی سماعت سے معذرت appeared first on lahorenama.com.

]]>