کوہ پیماﺅں کی تلاش

کوہ پیماﺅں کی تلاش، فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا

سکردو(لاہور نامہ) محمد علی سدپارہ سمیت 2کوہ پیماﺅں کی تلاش کے لیے فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔

خراب موسم کے باعث فضائی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے ٹو کی بلند ترین سطح پرلاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی۔

کوہ پیماﺅں کی تلاش
کوہ پیماﺅں کی تلاش، فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا

جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ساجد سدپارہ نے کہا ان کے والد عالمی سطح کے کلائمبراوراچھے فیصلہ سازتھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی امید ختم ہورہی ہے، واٹرلیگ سے واپس آنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔