جمشید اقبال

مریم صفدر جس کے پیچھے لگی ہوئی ہیں انکے والد بھی اسی کی پیروی کرتے رہے ، جمشید اقبال

لاہور (لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر جس استاد کے پیچھے لگی ہوئی ہیں ان کے والد بھی اسی کی پیروی کرتے رہے ہیں اور نتیجہ سب کے سامنے ہے،

پی ڈی ایم کی تحریک قصہ پارینہ بن گئی ہے ،مریم صفدر پیرا شوٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) میں اتری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سینئر رہنماانہیں تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کو پاکستان کی غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ، یہ لکھی لکھائی تقریریں اور رٹے رٹائے جملے بول کر لیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

پی ڈی ایم کا ایجنڈا کرپشن کی ترقی جبکہ ان کے مدمقابل تنہا ڈٹ کر کھڑی تحریک انصاف کا ایجنڈا اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی ہے اور انشا اللہ اس میں سر خرو بھی ہوں گے ۔

جمشیداقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان مشکلات کے باوجودکرپٹ مافیا سے ہاتھ نہ ملانے کا واضح اعلان کرکے اپنے منشور پر عملدرآمد کر رہے ہیں اوراسی سے پاکستانی عظیم قوم بنیں گے ۔