لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کا ضمنی انتخاب بہر اہم تھا کیونکہ جس کی طاقت ختم کرنے کا دعوی کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی.
(ن) لیگ کی ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، حکومت کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں،پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں متحد ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہے،
پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع مریم نواز نے کہا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت نیب کو مخالفین کے خلاف استعما ل کررہی ہے، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے۔
ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت اوران کی طاقت ختم ہورہی ہے، وہ ڈسکہ کے عوام کو مبارکباد دیتی ہیں کہ انہوں نے اپنے ووٹ پر پہرا دیا، آٹا، بجلی ، گیس چوروں اور ووٹ چوروں کا احتساب کیا، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا اور عوام کے ووٹوں نے انہیں الٹے پاوں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
رہنما (ن)لیگ نے کہا کہ (ن) لیگ کی ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن)نے یہ مقابلہ حکومتی مشینری کے ساتھ کیا ہے۔ پوری ریاست کی طاقت اور انتطامیہ ایک طرف کھڑی تھی، مسلم لیگ (ن) کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی،
مسلم لیگ(ن)کے قائد کے خلاف بیانات دیئے گئے ،یہ لوگ جس کی طاقت ختم کرنیکا دعوی کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی۔ جہانگیر ترین کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے جب کہ ان کے خرچے پر عیش کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے اور اب ان کو سب یاد آگیا۔
حکومت کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے،
پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ(ن)نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا، یہ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا،پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں متحد ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے۔