خوشحال پاکستان

زیادہ درخت اور پودے ہی ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء اور خوشحال پاکستان ضمامن ہیں

لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے اور میکڈونلڈز کے درمیان جیلانی پارک میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر میکڈونلڈز نے پی ایچ اے کو مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 50 ہزار پودے فراہم کیے۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی اور دیگر پی ایچ اے افسران نے میکڈونلڈز کے عہدیداران ساتھ مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

درخت اور پودے
زیادہ درخت اور پودے ہی ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء اور خوشحال پاکستان ضمامن ہیں

میکڈونلڈز کے عہدیداران نے پیپل آفیسر میاں طاہر جاوید،رضا علی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے بھی پودا لگایا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر نے کہا ہے کہ پی ایچ اے نے مون سون شجرکاری مہم میں نجی اداروں کے ساتھ بھر انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایچ اے اور میکڈونلڈز کے اشتراک سے مون سون شجرکاری مہم میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ میکڈونلڈز کو کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے 50 ہزار پودے فراہم کرنے پر ان کے مشکورہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری و نجی اداروں کے تعاؤن سے شجرکاری مہم میں ہدف سے زیادہ درختو ں اور پودوں کی شجرکاری کو ممکن بنائیں گے۔

مون سون میں ہی ایشیاء کا سب سے بڑا میاواکی جنگل شہر لاہور میں لگایا جائے گا۔ مون سون کے اس سیزن میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجی اداروں کا شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضاعلی اور چیف پیپل آفیسر میا ں طاہر جاوید نے کہاکہ اس باہمی تعاؤن کا مقصد ایک صحت مند سبز اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت اب ہمیشہ پہلے سے بڑھ کر رہے ہیں۔ زیادہ درخت اور پودے ہی ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء اور خوشحال پاکستان ضمامن ہیں۔