لاہور(لاہورنامہ)گریجویٹ اسلامیہ ہائی سکول میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مون سون شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے سکول انتظامیہ کے ہمراہ شجرکاری مہم کے تحت سکول میں پودا لگایا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ اخلاق، پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید،وائس پرنسپل آصف اسحاق،کواڈنیٹر پروفیسر سجاد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمیاور صحتمند ماحول کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔ زیادہ درخت اور پودے خوشگوار ماحول اور صحت مند زندگی کی علامت ہیں۔ بچوں میں شجرکاری کی افادیت کو اجاگر کرنے میں اساتذہ اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تقریب میں پرنسپل سکول اور انتظامیہ نے چیئرمین پی ایچ اے کو سکولز کی سطح پر شجرکاری مہم چلانے پر مبارک باد پیش کی انجینئر یاسر گیلانی کا سکول آمد پر شکریہ ادا کیا۔
