مریم اور نگزیب

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مستردشدہ کالا قانون ہے، منظور نہیں ہونے دیں گے ،پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں گے ،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میڈیا کے ساتھ ان کے احتجاج میں عملی طورپر شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی اے کو تمام صحافتی نمائندہ تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں، ان کی رائے لی گئی نہ مشاورت ہوئی،مسلط شدہ حکومت کو قوانین اور فیصلے مسلط غندہ گردی اور طاقت سے مسلط نہیں کرنے دیں گے ،

کالے قوانین اور اقدامات سے حکومت کا کالا سیاہ چہرہ روشن نہیں ہوگا، یہ کالا ہی رہے گا ،میڈیا کی زباں بندی سے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھانے پینے کی اشیاء سستی نہیں ہوں گی ،حکومت کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر عوام میں مقبول ہوجائے گی تو یہ حماقت کی انتہاء ہے.