عثمان بزدار

صوبہ پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم ریڈ کا آغاز، عثمان بزدار

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب میں میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم ریڈ کا آغاز ہوگیا ، جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرویکسین لگائی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں میں کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم ریڈ کا آغاز کردیا گیا ، مہم وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرویکسین لگائی جائیگی ،ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے کیلیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے 14ہزارنئے مراکزقائم کیے گئے ہیں، 12ہزارسے زائدٹیمیں ہرمحلے اور گاں میں جاکرویکسی نیشن کریں گی ، اس سلسلے میں منتخب نمائندوں اورسماجی کارکنوں کومہم کامیاب بنانیکی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کم ویکسی نیشن والے اضلاع مہم سے ہدف پورا کر سکیں گے اور کوروناکے خلاف جنگ زیادہ سیزیادہ ویکسی نیشن سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔