فیصل آباد (لاہورنامہ)وزیر اعلی پنجاب چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچے تو بچوں نے استقبال کیا سکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظامات تھے 450سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے .
تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار فیصل آباد پہنچے تو ہیلی پیڈ پر کمشنر ریجنل پولیس افیسر ڈپٹی کمثنر نے انکا استقبال کیا وزیر اعلی کے چائلڈ پروٹیکشن پہنچنے پر وہاں مقیم بچوں نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے .
وزیر اعلی نے چا ئلڈ پروٹیکشن کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا اور کچھ وقت چا ئلڈ پروٹیکشن میں مقیم بچوں کے سا تھ گزارہ .وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا ادارہ بے آسرا بچوں کی تعمیر و تربیت کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے ایسے اداروں کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھائیں گے وہ گز شتہ روز فیصل آباد میں چا ئلڈ پروٹیکشن بیورومیں بچوں کے لیے بنا ئی گئی سٹیٹ آف آرٹ کمپیوٹر لیب کا ا فتتاح کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے.
انہوں نے کہا کہ بے آسرا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایسے اداروں کو وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے ایسے اداروں کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھائیں وزیر اعلی نے ایک ماہ سے مقیم گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کیا جس پر والدین نے وزیر اعلی کا شکر یہ ادا کیا بیورو میں قمیم بچوں نے وزیر اعلی کو اپنے ہاتھ سے بنائے کارڈز وزیر اعلی عثمان بزدار کو دیئے جس پر وزیر اعلی نے بچوں کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کے سا تھ مل کر کیک بھی کاٹا.
دریں ثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو ادارے کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی اس موقہ پر صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔