قاسم خان سوری

کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ریلوے میں بھی بہتری آ رہی ہے، قاسم خان سوری

کوئٹہ (لاہورنامہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بولان میل ریل کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی ریل کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے۔

قاسم خان سوری
کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ریلوے میں بھی بہتری آ رہی ہے، قاسم خان سوری

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے سے ریلوے بھی بہتری کی طرف جارہا ہے، ریل گاڑی متوسط و غریب طبقے کی بہترین سواری ہے۔ قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان میں چمن اور تفتان روٹ پر بھی ٹرینیں چل رہی ہیں، انگریزوں کا بنایا گیا ریلوے نظام بہتر ہے اسی طریقے سے ٹرین چلائی گے، جلد اکبر بگٹی ایکسپریس ٹرین بھی بحال کردی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا جس کے اثرات پاکستان پر بھی ہوئے، چائنہ پاکستان کا حقیقی دوست ہے جو ہر صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان میں27 فیصد گیس فراہم کیا جارہا ہے، بلوچستان سے گیس نکل رہی ہے کوئٹہ کو گیس فراہم کی جائے۔

قاسم خان سوری
کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ریلوے میں بھی بہتری آ رہی ہے، قاسم خان سوری

قاسم سوری نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے، برطانیہ میں بھی مہنگائی ہے پیٹرول کی قلت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں نے سپر اسٹورز لوٹ لیے، صحت کارڈ ہمارا انقلابی اقدام ہے، صحت کارڈ کے ذریعے ہر شخص اپنا علاج مفت کراسکے گا۔