اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر سیپشن انڈیکس سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کی ہے ۔
صادق و امین کی سند دینے والا ثاقب نثار اور سند کو تغمہ بنا کر سجانے والا عمران خان دونوں بے نقاب ہو گے۔ ٹراسپریسی کی رپورٹ ان چوروں کے ٹولے کے احتسابی ڈرامے کو بے نقاب کرتی ہے۔ سڑکوں کا عمران جھوٹا اور ایوانوں کا خائن نکلا۔
— Pervaiz Rasheed (@SenPervaizRd) January 25, 2022
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ صادق و امین کی سند دینے والا ثاقب نثار اور سند کو تغمہ بنا کر سجانے والا عمران خان دونوں بے نقاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ ان چوروں کے ٹولے کے احتسابی ڈرامے کو بے نقاب کرتی ہے۔
خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔