فواد چوہدری

پاکستان کے چھوٹے لیڈروں کی سوچ کو دیکھ کر کوفت ہوتی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے لیڈروں کو دیکھ کر کوفت ہوتی ہے، اندازہ لگا لیں کہ ان جماعتوں کی سوچ اور حیثیت کیا ہے جو وزیراعظم کے سخت بیان پر بحث کرے۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے سینیٹر کامران مرتضٰی نے سینیٹ میں تحریک جمع کرائی، تحریک ہے ای یو کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے سخت بیان پر بحث کرے۔انہوں نے کہا کہ اندازہ لگا لیں کہ ان جماعتوں کی سوچ اور حیثیت کیا ہے، اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر ہیں کوفت ہوتی ہے۔