اسد عمر

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے نےقوم کے جوش اور جذبے کا فیصلہ سنادیا ، اسد عمر

اسلام آ باد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں قوم کے جوش اور جذبے نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے پی ٹی آئی جلسے کو کامیاب قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا ہے کہ قوم نے پنا فیصلہ کر لیا ہے، اب خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر زندگی گزارنی ہے۔