احسن اقبال

بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کی جائے، احسن اقبال

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کی جائے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں اعلی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایچ ای سی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کی جائے ۔

وفاقی و زیر نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلی مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ، بلوچستان میں وفاقی حکومت کے تحت زیر تعمیر جامعات کو جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ زیر تعمیر جامعات کے منصوبوں میں کوالٹی پہ سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔