ایم ڈی واسا غفران احمد

پوری پاکستانی قوم کو 75 واں یوم آزادی مبارک ہو، ایم ڈی واسا غفران احمد

لاہور (لاہورنامہ) ایم ڈی واسا غفران احمد نے پوری پاکستانی قوم کو 75 واں یوم آزادی مبارک باد کہتے ہوئے بولا کہ آزاد اور ز ندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ اپنے وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں ایک زندہ و جاوید ریاست بنائیں گے۔

آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ و نسل و مذہب سب کو برابر حقوق حاصل ہوں گے او ر ایما ن، اتحاد اور تنظیم کے نعرے کو پھر سے بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔جس سے یہ مملکت دنیا کی ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل ہوگی۔

ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنے فرائض منصبی کو احسن اناز میں نبھانے چاہیں۔اس ضمن میں ا پنے قدرتی وسائل جیسے کہ پانی و ماحول کو صاف رکھنا چاہیے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کے مستقبل کے پراجیکٹس پر روشنی ڈالتے ہو ئے بتایا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کے بڑے مسئلوں میں سے ایک مسئلہ ہے بجلی کی بڑھتی قیمتیں۔ اس وقت واسا لاہور کا ماہانہ بل 60 کروڑ سے تجاوز کر رہے ہے مزید بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے اس رقم میں مزید اضافہ ہوگا اس وقت واسا لاہور کے 8 لاکھ کے قریب صارفین پہنچ چکے ہیں واسا لاہور کا ٹیرف اتنا زیادہ کم ہے کہ جتنا بل واسا ایک گھر سے لیتا ہے اتنی رقم میں نجی کمپنیوں سے ایک یا دو پانی کی بوتل ہی مل سکتی ہے واسا اگر صرف بجلی کا بل ہی اپنے تمام صارفین پر ڈالے تو فی صارف 750 روپیے تقریبا بنتا ہے لیکن 2004 سے واسا اپنے پرانے ٹیرف کے تحت بل لے رہاہے۔

بجلی کی کھپت کو دیکھتے ہوئے واسا لاہور اپنے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مرحلہ وار سولر ٹیکنالوجی پر شفٹ کرے گا۔ ڈسپوزل اسٹیشن کے بعد واسا کے تمام دفاتر کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنے کا ارادہ ہے۔واسا لاہور کا ایک اور بڑا مسئلہ جس پر قابو پانے کے لیے بچت پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے وہ ہے فیول کا مسئلہ۔فیول کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے واسا لاہور نے تمام گاڑیوں پر فیول کی مد میں کٹ لگایا ہے تاکہ جبری بچت سے اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکے۔

واسا لاہور شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اس سلسلے میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔ واسا لاہور کے ہر سب ڈویژن لیول پر ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے۔اس ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کی مدد سے فوری شکایت درج ہوگی اس کے علاوہ واسا لاہور کی اینڈرائیڈایپلیکیشن کی مدد سے گھر بیٹھے صارفین شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

واسالاہور کی 1334 ہیلپ لائن جس کے ذریعے بذریعہ فون صارفین شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ ان تمام شکایات کو روزانہ کی بنیاد پرآن لائن مانیٹرکیا جا رہا ہے ان سروسز کی مدد سے سروس ڈیلوری میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ریونیو میں اضافہ کے حوالے سے واسا لاہور عید کے بعد ایک بڑی کمپین چلانے لگا ہے جس میں تمام غیر قانونی کنکشنز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گااس کے علاوہ نادہندگان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا تاکہ واسا لاہور کے ریونیو میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ واسا لاہور کے ریونیو سسٹم میں جدت لائی جا رہی ہیاس جدید سسٹم سے تمام غیر قانونی کنکشن کو ریونیو نیٹ ورک میں لایا جا سکے گا اور نادہندگان کو پکڑنے میں بھی آسانی ہوگی۔مزید یہ کہ واسا لاہور واٹر میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے لگا ہے جو کہ اب تقریبا آخری مراحل میں ہے واسا کے تمام صارفین کو جدید ٹیکنالوجی پرمبنی میٹرز لگا کر دیے جائیں گے۔جس کا بل ڈائریکٹ ریونیو سسٹم کے اندر شامل ہوتا رہے گا۔

واٹر میٹرنگ منصوبہ سے واسا لاہور پاکستان کا پہلا 100 فیصد واٹر میٹرنگ والا شہر بن جائے گا۔ اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد باقی شہروں میں بھی واٹرمیٹرنگ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ واٹر میٹرنگ سے زیر زمین پانی پر نہ صرف دباو کم ہوگا بلکہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری آئے گی۔واٹر میٹرکی فیکڑی پاکستان میں لگائی جائے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ان میٹرز کی رقم صارفین سے 10 سال کے عرصہ میں آسان اقساط میں  بل کے ذریعے ہی وصول کی جائے گی میٹرز کی تنصیب سے پانی کی بچت ہوگی صارفین استعمال کے مطابق بل ادا کریں گے.