کراچی (لاہورنامہ ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے گیارہویں روز اجوکا تھیٹر گروپ کی جانب سے پنجابی زبان میں تھیٹر ”انھی مائی دا س فنہ“ پیش کیا گیا، جس کے ڈائریکٹر و رائٹر شاہد ندیم تھے. جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم عباس، عثمان، رضیہ، ملک قیصر، عثمان ضیائ، بلال مغل، شہزاد صادق، رضوان ریاض، مدثر، رانیہ محسن، حیفہ شامل تھے۔ ڈرامہ 1947ءکی تباہ کن تقسیم کی سچی کہانیوں میں سے ایک متاثر کن کہانی تھی.
ڈرامے کو پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے انسانیت سوز واقعات کے تناظر میں ترتیب دیا گیا ، ڈرامے میں ایک نابینا عورت اور ایک بزرگ رنگ ساز کی کہانی بتائی گئی جو تقسیم کے وقت اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے اور اب صرف خوابوں میں ہی سرحد پار کرکے اپنے وطن کی سیر کرتے ہیں۔ ڈرامے میں موسیقی کے لائیو تڑکے سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔ تھیٹر میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فنکاروں کی زبردست پرفارمنس کو خوب سراہا.
Load/Hide Comments