پانڈا باس پیس اینڈ فرینڈشپ فورم

پانڈا باس پیس اینڈ فرینڈشپ فورم 2023  کا انعقاد

بیجنگ (لاہورنامہ)  چائنا انٹرنیشنل فرینڈشپ لائزن ایسوسی ایشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام   پانڈا باس پیس اینڈ فرینڈشپ فورم 2023  صوبہ سیچوان کےڈوجیانگ یان شہر میں منعقد ہوا۔ 

اس فورم کا موضوع تھا "دوستانہ تبادلے اور مشترکہ امن” ۔ امریکہ، اٹلی، بیلجیئم، قطر، مراکش، سری لنکا اور دیگر ممالک نیز  صوبہ سیچوان کے متعلقہ محکموں کے سربراہان، ماہرین اور اسکالرز اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں سمیت تقریباً دو سو  افراد نے اس  فورم میں شرکت کی۔

 پانڈا "باس” 33 سال تک  شہر فوچو  میں رہے اور ستمبر 2017 میں انتقال کر گیا۔ یہ دنیا کا سب سے طویل عمر والا  پانڈا  تھا  ۔  پانڈا باس نے  1987 میں امریکہ کا دورہ  کیا   اور یہ   1990 میں بیجنگ ایشین گیمز کے ماسکوٹ "پنپن” کا پروٹو ٹائپ بنا۔ 2015 میں، چین کی قومی برانڈ امیج پروموشنل فلم” باس دنیا کے لوگوں کو سلام کرتا ہے” امریکہ کے ٹائمز اسکوائر میں  دکھائی گئی ، اور  یوں” باس” چین اور بیرونی ممالک کے مابین عوامی تبادلوں میں "امن کا سفیر ” بنا۔

 فورم نے    بین الاقوامی برادری کو پانڈا "باس” کی افسانوی کہانی سنائی اور ساتھ ہی اس موقع  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماحولیاتی تہذیب کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کو  بیان  کیا ۔ساتھ ہی  کرہ ارض  کے قدرتی ماحولیاتی ماحول کے تحفظ کے فروغ، حیاتیاتی تنوع کی برقراری ، اور انسان اور فطرت کے  مابین  زندگی کی ایک کمیونٹی کی فعال تعمیر  پر بھی گفتگو کی .