لاڑکانہ میں ایڈز

لاڑکانہ میں ایڈز،پی ٹی آئی کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر صحت سندھ مستعفی ہو جائیں۔میڈیا سے بات چیت میں خرم شیر زمان نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے لیے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور وزیر صحت ہیں، کیوں کہ سندھ میں پابندی کے باوجود غیر معیاری انتقال خون جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں استعمال شدہ سرنجز کا استعمال بھی جاری ہے، وزیر صحت نے استعمال شدہ سرنجز پر پابندی کیوں عاید نہیں کی؟۔انہوں نے کہاکہ وزیر صحت کی نا اہلی سے چھوٹے بچے آج ایڈز جیسے مرض میں مبتلا ہیں، حکومت سندھ نے محکمہ صحت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، وزیر صحت نے سندھ کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا، وہ استعفیٰ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں