155

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں سالانہ فن فیئر اور کلچرل پروگرام

12, مارچ 2019ءبروز منگل، بدھ کالج ہذا میں سالانہ فن فیئر اور کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا۔ پرنسپل پروفیسر حلیمہ آفریدی صاحبہ کی زیر نگرانی فن فیئر کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی محترمہ فرحت بشیر نے کیا اور مسز فوزیہ آغا پرنسپل کوپر روڈ نے خصوصی شرکت کی۔


سالانہ فن فیئر کی انچارج ڈاکٹر رفعت نثار اور مسز راحیلہ علی اور عطیہ جہانگیر نے دیگر امور میں بھرپور معاونت کی۔ ورائٹی پروگرام کے لئے مس دلکش، مس سعدیہ اور مس میمونہ نے بھرپور تیاری کے ساتھ طالبات کی تفریح کا اہتمام کیا۔ گراﺅنڈ میں جھولے لگوائے گئے۔ اور مختلف قسم کے سٹالز نے فن فیئر کی رونق کو دوبالا کیا۔ کھانے پینے کی اشیاءاور ٹھنڈے مشروبات شامل تھے اس کے علاوہ بیوٹی کریمز، جیولری اور دیگر اشیاءکے سٹالز بھی لگائے گئے۔ طالبان رنگ برنگ ملبوسات میں سارا دن لطف اندوز ہوتی رہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں