اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بیرون ملک)مشرق وسطیٰ کے ممالک(میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز اور سہولتوں کو اپ گریڈکررہی ہے یونیورسٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔سمسٹر بہار 2019ءکے مختلف تعلیمی پروگرامزکے داخلے جاری ہیں سعودی عرب کویت قطر متحدہ عرب امارات عمان بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانی 15۔مارچ تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے متعارف کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میںاللسان العربی)ابتدائی عربی کورس( عربی بول چال سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ) میٹرک( ہائر سیکنڈری )انٹرمیڈیٹ جنرل گروپ آئی کام( بیچلرز)بی اے جنرل گروپ بی کام بی اے ماس کمیونیکیشن اور بی اے لائبریری سائنس( بی ایڈ )ڈیڑھ سالہ پروگرام( ایم بی اے)کامن ویلتھ آف لرننگ(کے علاوہ درس نظامی شارٹ ٹرم کورسسز شامل ہیں۔وائس چانسلر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان ممالک میں مقیم زیادہ سے زیادہ پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی پروگرامز میں داخلہ حاصل کریں گے۔
