لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر طلبا ء وطالبات کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اورفنڈز کے اجراء کے لئے آڈٹ کاپی پر دستخط ہوچکے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آج پیر تک فنڈز کا اجراء ہر صورت یقینی بنایا جائے اورآئندہ ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کیلئے بروقت فنڈز جاری کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے ۔سکالر شپ پر چین جانے والے طلبا ء و طالبات کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔