نیشنل ٹیکسٹا ئل یو نیورسٹی میں تیسری نیٹنگ مصنوعات کے مقا بلے 12فروری کو منعقد ہو نگے

فیصل آباد: پاکستان کی وا حد نیشنل ٹیکسٹا ئل یو نیورسٹی میں تیسری نیٹنگ مصنوعات کے مقا بلے 12فروری کو منعقد ہو نگے تفصیل کے مطا بق اس پروگرام کا مقصد قومی سطح پر نٹ مصنوعات کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق پروگرامز میں محققین پیشہ ور محنت کشوں کے درمیان بات چیت کو عام کرنا بھی شامل ہے جبکہ سی ای اوز،مشینی منوفیکچرز،سرکاری شخصیات،صنعت کاروں اور تکنیکی ماہرین کی بہت بڑی تعداد بھی ایونٹ میں شریک ہوگی ایچ او ڈی ڈاکٹر حفصہ جمشید کے مطابق پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں اور دوسرے اداروں سے طالب علم اپنی مصنوعات کے ساتھ مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں مقا بلے میں ایک لاکھ روپے کے انعامات بھی اس ایونٹ میں تقسیم کئے جائیں گے۔