پنجاب ایگزامینیشن کمیشن امتحانات اساتذہ کیلئے سر درد بن گئے

پیک امتحانات میں سینکڑوں اساتذہ نے دور دراز تعینات کیے جانے پر ڈیوٹیاں کرنے سے انکار کردیا، دور ڈیوٹیاں لگانے پر اساتذہ نے میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور چھٹیوں کیلئے درخواستیں جمع کرادیں

پیک امتحانات میں تاخیر سے پہنچنے والے عملہ کو معطل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں اساتذہ نے امتحانات میں دور دراز ڈیوٹی لگنے پر جانے سے انکار کردیا ہے۔ ایک تحصیل کے اساتذہ کو دوسری تحصیل میں نگرانی پر مامور کیا گیا ہے۔ دور ڈیوٹیاں لگانے پر بعض اساتذہ نے میڈیکل اور بعض نے چھٹیوں کیلئے درخواستیں جمع کرادیں ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ امتحان میں تاخیر سے پہنچنے یا غیر حاضری پر اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں پیککے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کا امتحان 4 فروری سے شروع ہورہا ہے۔