سپریم کورٹ

سپریم کورٹ ، جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو جسٹس عظمت سعید شیخ نے چیمبر میںسماعت کی سابق جج کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان پیش ہوئے۔ وکیل جسٹس (ر )شوکت عزیز صدیقی کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کی گئی۔جسٹس (ر )شوکت عزیز صدیقی نے اعلی عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہوں پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔۔جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔