پولیس اہلکار

باٹا پور میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لاہور:لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ،مقتول آصف رانا اسلم کے گھر میں موجود تھا جہاں اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا ۔پولیس کے مطابق رانا اسلم نے 15 پر کال کی کہ ڈاکو آ گئے ہیں ۔مقتول آصف محکمہ پولیس میں ملازم تھا ۔پولیس کے مطابق مقتول کا رانا اسلم نامی شخص کی بیٹی کے ساتھ تعلق تھا ۔پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر مردہ خانے بھجوا دیا ۔