رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں چور کپڑے کی دکان سے لاکھوں روپے کے قیمتی کپڑے لے اڑے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ چور آئے دکان کا تالا توڑا اور اندر داخل ہوئے۔ دو چوروں میں سے ایک کیمرے کے عین سامنے آ کر گھورتا رہا۔ کپڑوں کا انتخاب کیا اور لاکھوں روپے کے کپڑے سمیٹے اور چلتے بنے۔
پولیس نے حسب روایت مقدمہ درج کر لیا لیکن دکان میں چوری کرنے والے چوروں کے چہرے واضح ہونے کے باوجود تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔ پولیس کی اس کارکردگی پر شہریوں کا کہنا ہے اگر فوٹیج اور چہرے دیکھنے کے باوجود بھی پولیس کا یہ حال ہے تو ایسے کیمروں اور پولیس کا کیا فائدہ تاہم ایس ایچ او محمود نے دعوی کیا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔