کارڈف( آن لائن ) گذشتہ روز کرکٹ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا،میچ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین نا خوش دکھائی دیے وہیں میچ میں کمنٹری کیلئے منتخب ہونیوالے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی شوہر سے ناخوش دکھائی دیں۔شنیرا اکرام شوہر سے اسوقت ناراض ہوئیں جب انہوں نے انکی کمنٹری روم میں ساتھی میزبانوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو دیکھی،کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے مختصر دوانیے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو دیگر کمٹیٹرز کے ساتھ کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بارش کی وجہ سے میچ کی منسوخی کے باعث کمنٹیٹرز کمرے میں کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہ ویڈیو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے دیکھی تو انہوں نے اپنے شوہر کا جھوٹ سب کے سامنے رکھ دیا۔شنیرا اکرام نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ’’ انہوں نے یہ ویڈیو دیکھنے سے قبل اپنے شوہر کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بہت مصروف ہیں،سابق کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق انہیں شوہر نے کہا کہ وہ فارغ ہوتے ہی انہیں فون کال کریں گے،شنیرا اکرام نے شوہر کی مصروفیت پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ابھی ابھی شوہر کی کرکٹ کھیلنے کی یہ ویڈیو دیکھی ہے‘‘۔شنیرا اکرام نے براہ راست شوہر سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا تاہم انکی جانب سے وسیم اکرم کی ساتھی کمنٹیٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے انداز سے لگتا ہے کہ وہ شوہر کی جانب سے مناسب وقت نہ دیے جانے اور فارغ وقت میں کرکٹ کھیلے پر ان سے ناخوش دکھائی دیتی ہیں۔