پروازیں منسوخ

اندرون و بیرون ممالک آنے اورجانے والی کئی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ،ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

لاہور( این این آئی)اندرون و بیرون ممالک آنے اورجانے والی کئی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں،سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412، ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 413تاخیر کا شکار رہیں جبکہ چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037، لنکا ائیر کی کولمبو جانے والی پرواز 186اور کولمبو سے آنے والی پرواز 185،تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پروا ز346اور آنے والی پرواز 345، ملنڈوائیر کی کوالمپور جانے والی پرواز 132اور آنے والی پروذ131 منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ خراب ہونے سے مسافروں کو لاہور سمیت کسی بھی شہر میں پروازوں کے حوالے سے معلومات دستیاب نہ ہو سکیں۔علاوہ ازیں ٹرینوں کی آمد اور روانگی بھی تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔کراچی ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس ،تیز گام،جعفر ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس ،شاہ حسین ،گرین لائن،اکبر ایکسپریس ،جناح ایکسپریس،ملت ایکسپریس ،علامہ اقبال ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔