عثمان بزدار

بھارت کوکشمیریوں پرمظالم کا حساب دینا ہوگا ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا،عثمان بزدار

لاہور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، اس غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا، عالمی برداری کو بھارت کے اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔