راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق پرومو جاری کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آئیں ہرشہید کے گھرچلیں، ہرشہید کو یاد رکھا جائے۔ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس پرومو ویڈیومیں آئی ایس پی آر کی جانب سے آئیں چلیں شہید کے گھر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے گئے ۔
