لاہور(لاہور نامہ) کالم نگار، شاعرھ اور ادیب ڈاکٹر صغرا صدف نے ملک کے مقبول اور محبوب لوک گلوکار شوکت علی کی سروسز ہسپتال میں تیمارداری کی۔ ڈاکٹر صغری صدف نے بتایا کہ شوکت علی کی حالت دیکھ کر شدید دکھ ہوا ہیے ۔ کیونکہ بیمار گلوکار کو صرف پھولوں کی نہیں حوصلے اور مالی مدد کی شدید ضرورت ہیے۔
سرکار کی طرف سے فراہم کردہ دوا کے ساتھ اچھی خوراک کی بھی ضرورت ہیے۔شوکت علی کو مایوسی سے نکالنے کے لئے انھیں یہ احساس دلانا ضروری ہیے کہ ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔شوکت علی کی جادوئی آواز کا نعم البدل نہیں۔ انھوں نے سیف الملوک اور دیگر صوفیانہ کلام گا کر لوگوں کو انسانی قدروں سے وابستہ کیا۔