لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے اپنی ماہانہ ادبی و ثقافتی نشست ”کچھ یادیں،کچھ باتیں“پر ویبنار کا انعقاد کیا۔
جس میں معروف دانشور ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے اپنے بیتے دنوں کے تجربات و مشاہدات ناظرین کے ساتھ شیئر کئے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان،اردو اور لاہور تین عشق ہیں،
اردو نے مجھے تہذیبی،فکری ورثہ بخشا،کتاب کا عشق کبھی دل سے نہیں اترا،عمر بھر طالب علم کے شوق نے استاد بنا دیا،
فیض احمد فیض عزت و احترام،پیارو محبت کی مجسم تصویر تھے،
زبان کی تربیت میں ریڈیوپاکستان کاکردار ہے،عید پر وہ سب کھاتے جس سے گھر والے منع کرتے،
جو عیدی ملتی اس سے کتابیں خریدتے،زبان و ادب کے فروغ میں الحمرا کا کردار کلیدی ہے،کوویڈ 19میں الحمرا کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
انھوں نے ویبنار کے انعقاد پر چیئرپرسن بور ڈ آف گورنز الحمرا منیزہ ہاشمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی نشستیں نئی نسل کے لئے راہنمائی کا باعث ہیں،
الحمرا اپنے مختلف پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کی بھر پور تربیت کر رہا ہے۔پروگرام کی مارڈیٹر سمیرا خلیل نے نشست کو احسن انداز میں آگے بڑھایا۔یہ پروگرام ناظرین کے لئے الحمرا آرٹس کونسل کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا۔