جوئے روٹ

پاکستان کا بہت سنا ہے،پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا، انگلش کپتان جوئے روٹ

ساﺅتھمپٹن(لاہورنامہ) انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔

انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنا پسند کروں گا۔

جو روٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے وہاں کرکٹ کا بہت جنون ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچ، گرانڈز اور موسم کرکٹ کے لیے بہترین ہے، پاکستان جا کر کھیلنا یہاں کھیلنے سے بہت بہتر ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران جو روٹ کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا ہے۔