لاہور( لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ مریم صفدر روانی سے جھوٹ بولنے کی ماہرہے،پی ڈی ایم کرپشن کا تحفظ اور احتساب کا خاتمہ چاہتی ہے،
عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، کپتان اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود ملک کو کامیابی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ عوام کو بے وقو ف بنانے کیلئے پی ڈی ایم نے کو ئی کسر نہیں چھوڑی مگر پی ڈی ایم کے بیانیہ کو مقبو لیت نہ ملنے پر مر یم ٹو لہ نے این آ راو لینے کیلئے حکومتی حلقو ں سے را بطے کیے مگر وزیراعظم عمران خان نے را بطے کرنے والو ں کی درخوا ست مستر د کر کے مریم صفدر کو این آر او دینے سے صا ف انکار کر دیا ۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے عوامی پذیرائی نہ ملنے پر سخت پر یشان ہیں ، پی ڈی ایم اتحاد چند دنو ں کا مہمان ہے بہت جلد اپوز یشن جماعتیں ایک دوسرے کیخلا ف مد مقا بل ہو ں گی۔
حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے اپنی سیا سی بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں ان شا ء اللہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں اپنی آئینی مد ت ہر حال میں پوری کرے گی۔