لاہور (لاہور نامہ) لاہور انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے پیشہ ور بین الصوبائی منشیات فروش محمد دانش کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی67کلو چرس برآمدکر لی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن طاہر مقصود نے آج تھانہ نوانکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر قمر ساجد بھی موجود تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کی ہدایات پر انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی سپیشل ٹیمیں دن رات جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے بین الصوبائی منشیات فروش محمد دانش کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی67کلو چرس برآمدکر لی ہے۔ ملزم دانش خیبرپختونخواہ سے منشیات سمگل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔
ملزم کوخفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد دانش عرصہ دراز سے آرڈر پر منشیات سمگلنگ کا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا۔گرفتار ملزم سکول اور کالجز میں بھی طلبا وطالبات کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس سے قبل بھی 9سال جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔ڈی ایس پی نوانکوٹ عمرفاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجدنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن طاہر مقصودنے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس پی انویسٹی گیشن طاہر مسعود نے پیشہ ور منشیات فروش کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں چرس کی برآمدگی پر نوانکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔