لاہو ر(لاہورنامہ)پنجاب حکومت نئے مالی سال میں پراپرٹی ڈویلپرز اور لینڈ کنسٹرکشن پر 10 فیصد تک ٹیکس ریلیف دے گی ۔
نئے مالی سال میں بھی لینڈ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن پر کم چارجز وصول ہوں گے ۔لینڈ ڈویلپمنٹ پر 100 روپے فی سکوئیر اور کنٹرکشن پر 50 روپے فی سکوئیر چارجز وصول ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریسورس موبلائزیش کمیٹی نے محکمہ خزانہ کو سفارشات پیش کردیں ۔
نئے مالی سال کے فنانس بل میں مذکورہ ریلیف شامل کرنے کی تجاویز ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کو بھی ان تجاویز کے حوالیسے آگاہ کیا جائے گا ۔