اسلام آبا د(لاہورنامہ)احتساب عدالت نے سینیٹر روبینہ خالد و دیگر کے خلاف لوک ورثہ فنڈز میں مبینہ خرد برد کے ریفرنس پر سماعت کے دور ان نیب گواہ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش کر نے کاحکم دیا ۔
پیر کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور گواہ خالد اسلام عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ ریفرنس کی مرکزی ملزم سینیٹر روبینہ خالد عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،نیب کے گواہ خالد اسلام کا بیان مکمل قلمبند نہ کیا جا سکا ،
عدالت نے نیب گواہ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،ریفرنس میں ملزمان پر 30.13 ملین نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔