اسلام آباد (لاہورنامہ)راجہ عمر یونس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار تعینات کردئیے گئے،گزشتہ روز یونیورسٹی کی سپریم باڈی(ایگزیکٹو کونسل)نے سلیکشن بورڈ کے فیصلے کی توثیق کرکے راجہ عمر یونس کی بحیثیت رجسٹرار تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایگزیکٹوکونسل کی منظوری کے بعد راجہ عمر یونس نے رجسٹرار کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ یونیورسٹی کی تینوں ایسوسی ایشنر نے رجسٹرار کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر راجہ عمر یونس کو مبارکباد دی اوربھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے رجسٹرار ملازمین کی فلاو و بہبود اور ادارے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
یونیورسٹی کے پرنسپل آفیسرز اور چاروں ڈینز نے راجہ عمر یونس کی تعیناتی ادارے کی ترقی کے لئے نیک شگون قرار دیا اور وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
رجسٹرار، راجہ عمر یونیورسٹی نے مبارکباد دینے والے سینئر آفیسرز، اساتذہ اور کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ ادارے کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی پالیسی کے مطابق کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی اور تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔