اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان کا دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار، کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔
دلیپ کمار وراسٹائل اور انتہائی نفیس شخصیت کے حامل تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ان کا کردار مثالی رہاہے۔
پاکستان اور لندن میں ان کی موجودگی کی بنا پر ہم ہسپتال کے لیے بھاری رقم اکٹھی کرپائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے ان کا مصروف شیڈول میں وقت دینے کو بھول نہیں سکتا۔