لاہور(لاہورنامہ)سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کے وفد نے گورنر پنجاب کی دعوت پر گورنر ہاوس میں چودھری محمد سرور سے ملاقات کی،چیئرمین قاضی نعیم انجم ، صدر میاں رضاالرحمان ملاقات میں شریک ہوئے .
جبکہ سیکرٹری جنرل جاوید نور تامبرا ذاتی مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے،سرونگ اسکولز الائنس کے وفد نے ملاقات میں گورنر پنجاب کو کچھ نئی تجاویز تحریری شکل میں دی گئی .
جنہیں گور نر پنجا ب نے سراہا اور نجی تعلیمی اداروں کی فلاح کیلئے موزوں قرار دیا۔ا س مو قع پر گور نر پنجاب نے کہاکہ سرونگ سکولز حکومت کا ہاتھ بٹائیں،عمران خان تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،میاں رضا الرحمن نے کہاکہ ایجوکیشن کارڈ تعلیم سہولت کارڈ وقت کی اہم ضرورت ہے .
اسے عام شہری کو فائدہ پہنچے گا اور تعلیم عام ہوگی،سکولوں پر کمرشلائزیشن فیس کا اطلاق غیر منصفانہ ہے اس کو ختم کرانے کیلئے آ پ کردارا دا کریں،قاضی محمد نعیم انجم نے کہاکہ حکومت بچوں کو انٹرنیٹ کے غلط استعمال کرنے سے روکنے کے لیے کوئی اپلیکیشن بنائے،سرونگ سکولز کو کورونا کی وجہ سے بہت معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا حکومت معاشی پیکیج کا اعلان کرے،
انہو ں نے گور نر پنجاب کو تجو یز دی کہ بچوں کی تعلیم کی خاطر حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا چاہیے۔آخر میں گورنر پنجاب کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، اس موقعہ پر نہوں نے کہا کہ سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں آپ کو اگر کوئی مسئلہ ہو یا جب آپ چاہیں ملاقات کیلئے آ سکتے ہیں جس پر چیئرمین قاضی نعیم انجم نے گورنر چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا۔